ملتان میں ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،دوجاں بحق ،ایک زخمی،شہریوں کا احتجاج

اتوار 26 فروری 2017 18:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) ملتان میں بہاولپوربائی پاس کے قریب ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ،ریسکیو1122کے ترجمان عبدالجبارکے مطابق بہاولپورروڈپربستی ڈیرہ محمدی کے قریب موٹرسائیکل اورٹریکٹرٹرالی کے تصادم میں دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ریسکیو 1122نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ،دوسری طرف واقعہ کے بعدمقامی شہریوں نے بہاولپور روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اورٹریفک پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی۔ G@ک*@ک*@ک*D}}ZTژ*& ع* &T Tژ*& (fPن*× گ* نسّ~a~@'dh~a@~`$@A․ ․ ی* !ق*1*ذ* `

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں