رواں سال کاشتکاروں میںکپاس کا بیج مفت تقسیم کیا جائے گا ،ڈاکٹر انجم علی

پیر 27 فروری 2017 19:13

ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) محکمہ زراعت (توسیع) کا عملہ کاشتکاروں کی فلاح کیلئے جاری تمام منصوبوں کے ثمرات ان کی دہلیز تک پہنچانے میں عملی کردار ادا کررہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و ریسرچ) ڈاکٹر محمد انجم علی نے تحصیل کبیر والا کے موضع سالار واہن میں منعقدہ کاشتکاروں کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملتان رانا احمد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت چوہدری نصیر احمد، سردار محمد جمیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رانا حبیب الرحمن و رانا مقصود احمد سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا کہ اس سال کپاس کا تقریباً 10تا 12ہزار ایکڑ کا بیج کاشتکاروں میں مفت تقسیم کیا جائے گا جبکہ سپرے مشینیں بھی سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہمی کیلئے منصوبہ پر کام جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلہ جات بھی کرائے جارہے ہیں جس پر کپاس کی کاشت پر استعمال ہونیوالی زرعی مشینری انعامات کے طور پر کاشتکاروں کی دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس سال کسی بھی ڈیلر کو ڈیلرشپ سرٹیفکیٹ کے بغیر بیج کی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اس سلسلہ میں ڈیلرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے حملے سے بچانے اور پیداوار بڑھانے کیلئے پی بی روپس کا استعمال بھی کیا جائے گا جس سے گلابی سنڈی کی شرح افزائش میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں