ملتان،ٹھیکیدار نے دارالامان کی تعمیر ومرمت کا کام ادھورا چھوڑ دیا

پیر 27 فروری 2017 19:13

ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ٹھیکیدار کی عدم توجہی کے باعث دارالامان کی تعمیر ومرمت کا کام ادھورا چھوڑ دیاگیا جس کے باعث دارالامان میں رہائش پذیر خواتین اور دفتر کے عملے کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔عمارت کی تعمیر و مرمت کا اب تک صرف 30فیصد کام مکمل ہواہے لیکن دوہفتے سے یہ کام بالکل روک دیاگیا ہے۔عمارت کے اندرونی حصے میں صرف فرش مکمل کیے گئے جبکہ واش روم ،کچن اور دیواروں کی مرمت کا کام ابھی تک نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں جب دارالامان کی سپریٹنڈنٹ مسز شہوار فاطمہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر و مرمت ستمبر2016ء میں شروع کی گئی تھی اور ڈیڈ لائن کے مطابق ٹھیکیدار یہ کام چارماہ میں مکمل کرنے کا پابند تھا ۔بعض وجوہات کی بناء پر یہ کام مقررہ مدت میںمکمل نہیں ہوسکا ۔جب ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی کہ دارالامان میں تعمیراتی کام روک دیاگیا ہے توانہوںنے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دیدی ہے اور یہ کام جلد دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں