سماجی سدھار ، عوامی فلاح و بہبود اور شہری مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا زندہ معاشرے کی علامت ہے،ڈاکٹراکمل مدنی

پیر 27 فروری 2017 22:46

ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)معروف سماجی سکالر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا ہے کہ سماجی سدھار ، عوامی فلاح و بہبود اور شہری مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا زندہ معاشرے کی علامت ہے ، بہترین معاشرے کی تشکیل میں قوم کے فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا ۔

ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن کا قیام اور عوام الناس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے یہ امرقابل ستائش ہے کہ ملتان میں سول سوسائٹی فورم شہری حقوق کیلئے جدوجہد پر عمل پیرا ہے ۔آج دہشت گردی کے خاتمے اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے ہمیں مل جل کر جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور شہر کے مسائل کے حل کیلئے لوگوں کی رہنمائی کرنا میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہترین خدمت گزاری کا عملی نمونہ ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ ، میاں نعیم ارشد ، اورنگزیب خان بلوچ ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد ، عابدہ حسین بخاری اور صائمہ عامر خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اتحاد و یکجہتی کا فروغ ، ملاوٹ شدہ اشیاء کا خاتمہ اور دو نمبر ادویات کی روک تھام کیلئے ہم باقاعدہ سے عملی جدوجہد کا آغاز کررہے ہیں اور اسی طرح شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے بھی شہریوں کی آگاہی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے عوامی رائے عامہ ہموار کی جائے گی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں