پاکستا ن سپر لیگ کا فائنل میچ ہر صو ر ت میں لا ہو ر میں ہوگا ،انٹرنیشنل کرکٹرزپاکستا ن آنے کیلئے تیا ر ہیں ، ان کو فول پروف سکیو رٹی فرا ہم کی جائے گی

وفاقی وزیرنیشنل فوڈسکیورٹی اینڈ ریسر چ سکندر حیا ت خا ن بوسن کا تقر یب سے خطا ب

پیر 27 فروری 2017 23:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وفاقی وزیرنیشنل فوڈسکیورٹی اینڈ ریسر چ سکندر حیا ت خا ن بوسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن میا ں محمد نوا زشر یف کی اجا زت سے پاکستا ن سپر لیگ کا فائنل میچ ہر صو ر ت میں لا ہو ر میں ہوگا ،انٹرنیشنل کرکٹرزپاکستا ن آنے کیلئے تیا ر ہیں جنہیں فول پروف سکیو رٹی فرا ہم کی جائے گی ۔ وہ پیر کو پیٹرول پمپ ڈ یلرز ایسو سی ایشن کے رکن اور ایم ایس پیٹرو لیم کے سر بر اہ ملک ریا ض سمر ا کے نئے پیٹرول پمپ ہیڈ محمد والا جھنگ میا نوا لی روڈ کی افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بھا ر ت بلاجو از کنٹرو ل لا ئن پر فا ئر نگ کا سلسلے جا ر ی رکھے ہوئے ہے ۔ گز شتہ رو ز کھو ئی رٹہ سیکٹر کے مقام پر جنجوٹ بہا د ر گا ئو ں پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ سے کئی افرا د زخمی ہوئے جس کی پاکستان شدید الفا ظ میں بھر پو ر مذ مت کر تاہے ۔

(جاری ہے)

سفارتی سطح پر اس جار حیت کو اٹھا یا جائے گا ۔ملک میں آ پر یشن ردالفسا د کا میابی سے جا ر ی ہے جس کے مستقل میں بہتر ین نتا ئج سا منے آ ئیں گے ،دہشت گردوں کوکہیں پنا ہ نہیں ملے گی ،ان سے چن چن کر عوام کے خو ن کا بدلہ لیا جا ئے گا۔

ہمار ی حکو مت ملک میں امن و اما ن کے قیا م کے سلسلے میں ہرممکن اقدا ما ت اٹھا رہی ہے ۔ہم نے ملک میں دہشت گر دی کوکم کیا اور اسے جلد ہی جڑ سے اکھا ڑ پھنکیں گے ۔صو بوں کو دہشت گر دی کے حوا لے پیشگی اطلاعا ت دی جا تی ہیں ۔اپو زیشن کو چا ہیے کہ وہ دہشت گردی پر سیا ست کر نا بندکرے اورحکو مت کے ساتھ تعا ون کر یں تا کہ ملک سے دہشت گر دی کا خا تمہ ممکن ہو سکے ۔ اس موقع پر چیئرمین حسنین بوسن ، حا فظ اللہ دتہ کا شف ،حا جی قاسم خا ن بو سن ،اقبا ل شیخا نہ ، ذوالنو رین خا ن بو سن،را نا معر اج خا لد ، ملک عمر منگاہ ،سرور خا ن ،رانا وحید مصطفی ، مجا ہد سند یلہ ،عظیم الحق پیرزا دہ ، حا جی غلام حسین سمرا ، شفقت حسین سمرا ، ملک مجا ہد کالرو،عمر فاروق سمر ا ودیگر نے بھی خطا ب کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں