نوجوان پاکستانی گلوکارہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے مقامی گلوکارہ کو تین افراد نے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی منگل 21 اگست 2018 00:27

نوجوان پاکستانی گلوکارہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) نوجوان پاکستانی گلوکارہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے مقامی گلوکارہ کو تین افراد نے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ایک انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک مرتبہ حوا کی بیٹی کی عزتے تار تار کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شجاع آباد سے تعلق رکھنے والی ایک مقامی نوجوان گلوکارہ کو تین جنسی درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوجوان گلوکارہ کو تین جنسی درندوں نے اغوا کیا اور پھر بعد ازاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ انسانیت سوز واقعہ پیش آنے کے بعد گلوکارہ نے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ تاہم پولیس نے متاثرہ گلوکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں