قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرہوگی ،ماڈل کورٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 23:27

ملتان ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ماڈل کورٹ میںقندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرہوگی ۔ معروف ماڈل قندیل بلوچ کے مقدمہ قتل کی سماعت جج ماڈل کورٹ عمران شفیع کی عدالت میں ہوئی ۔ عدالت میں دوسرکاری گواہان کی شہادتیں قلمبندہوئیں ۔ پراسیکوشن کی طرف انسپکٹرالیاس حیدراورسب انسپکٹرنوراکبرپرجرح مکمل کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کیس میں 19شہادتیں پہلے ہی قلمبندہوچکی ہیں ۔کیس میں نامزدملزمان وسیم ،حق نواز ،عبدالباسط ،ظفراورمفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پرعدالت نے قندیل بلوچ کے والدین کی طرف سے قندیل بلوچ کے بھائیوں کومعاف کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔عدالت نے مزید گواہوں کی شہادتوں کے لیے کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں