تیسری تھل جیپ ریلی کے کھلاڑی ملتان پہنچنا شروع

بدھ 14 نومبر 2018 17:23

تیسری تھل جیپ ریلی کے کھلاڑی ملتان پہنچنا شروع
ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) تین روزہ تیسری تھل جیپ ریلی کے کھلاڑی ملتان پہنچنا شروع ہوگئے، تین روزہ تھل جیپ ریلی جو 16نومبر سے شروع ہو رہی ہے ، کے انتظامات کوحتمی شکل دینے اورنگرانی کیلئے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے جی ایم آپریشن اسجد غنی بھی ملتان پہنچ گئے جبکہ ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی احمر ملک بھی 15نومبر کو ملتان پہنچ رہے ہیں، جی ایم آپریشن اسجد غنی نے گذشتہ روز ملتان آمد کے فوری بعد آرمی حکام سے ملاقات کرکے تھل جیپ ریلی کے انتظامات اورکنٹرول روم قائم کرنے کے معاملات فائنل کئے، دریں اثناء ملتان کے قریب ضلع مظفرگڑھ کی حدود میں تیسری تھل جیپ ریلی کے سٹارٹنگ اور اختتامی پوائنٹ چھانگا مانگا ٹیلہ کے قریب ٹینٹ لگادیئے گئے ہیں جبکہ ریلی کے داخلی اور خارجی گیٹ بھی بنادیئے گئے ہیں، تیسری تھل جیپ ریلی کے موقع پر نامور سیاح اور بائیکر اقبال گھانگلہ کی طرف سے گوادر اور چولستان جیپ ریلی کے کھلاڑیوں میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اورشیلڈز دینے کی تقریب بھی 15نومبر کومنعقد کی جا رہی ہے جس میں کار ریس کے نامور کھلاڑیوں جن میں نادر مگسی، رونی پٹیل ، انس خاکوانی، فیصل شادی خیل ، روشنا پٹیل، قادرنوازسانگی و دیگر کو انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں