کرکٹ ٹیم میں جاوید میانداد اور عمران خان جیسا کپتان کبھی نہیں آئے گا، وسیم اکرم

منگل 18 دسمبر 2018 18:32

کرکٹ ٹیم میں جاوید میانداد اور عمران خان جیسا کپتان کبھی نہیں آئے گا، وسیم اکرم
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان ،نامور فاسٹ بائولر اور پی سی بی کے رکن وسیم اکرم نے کہاہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد کے سواکوئی ایسا کھلاڑی موجودنہیں جوٹیم کی قیادت کرسکے،اب جاوید میانداد یا عمران خان جیسا کپتان تو نہیں آسکتا۔منگل کے روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب جاوید میانداد یا عمران خان جیسا کپتان تو نہیں آسکتا ۔

(جاری ہے)

اس وقت سرفراز کو تبدیل کرنا معمول کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جس نوعیت کی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے وہ اب تبدیل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم برداشت کے نام سے ایک ٹورنامنٹ شروع کررہے ہیں جس میں یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کے طلبا حصہ لیں گے اوراس کامقصد یہ ہے کہ برداشت کے جذبے کو آگے بڑھایا جائے اور نئی نسل کو بتایا جائے کہ ہارجیت کے باوجودہمیں برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہیے۔ایک سوال کے جو اب میں وسیم اکرم نے کہاکہ جنوبی افریقا کا دورہ مشکل ہوگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں