میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا عبدالوحید ہالینڈ کے خلاف اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

منگل 22 اکتوبر 2019 20:56

میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا عبدالوحید ہالینڈ کے خلاف اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گے
ملتان ۔ 22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا عبدالوحید قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کے لئے ہالینڈ کے خلاف اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم کے ہالینڈ کے خلاف دو میچز ہوں گے جو 26اور27اکتوبر کو ہالینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پیٹرن انچیف میپکو سپورٹس بورڈ /چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود، سیکرٹری انجینئر علی اکرم گجر اور میپکو سپورٹس آفیسر شرافت علی نے رانا عبدالوحید کو قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے پر مبارکباددی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں