ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں30ستمبرسے کرکٹ میلہ سجنے کوتیار، 14میچزکھیلے جائیں گے

پیر 21 ستمبر 2020 18:40

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں30ستمبرسے کرکٹ میلہ سجنے کوتیار، 14میچزکھیلے جائیں گے
ملتان ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ میلہ سجے گا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا،30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک سجنے والے کرکٹ میلے میں 14 میچز کھیلے جائیں گے اور تمام میچز براہ راست ٹی وی پر لائیو دکھائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے تماشائیوں کو کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی دعوت نہیں دی جائے گی۔اس ٹورنامنٹ میں ملک کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ کرکٹ کے قومی ہیروز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،کرکٹ کپ میں نادرن،خیبرپختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں،سنٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت نیشنل ٹی20 کپ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ملتان میںمنعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،آبگینے خان،پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،واسا،کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے انتظامات کے لئے تمام محکموں کو ذمہ داریاں بھی سونپ دیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،ٹریفک پولیس وی آئی پیز اور آفیشلز کیلئے پارکنگ کے انتظامات کریگی،کرکٹ میچز کے دوران سول ڈیفنس فورس پولیس کی معاونت کرے گی۔

،محکمہ صحت اور ریسکیو1122 اسٹیڈیم میں کیمپ لگائیں گے،میپکو اسٹیڈیم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اسٹیڈیم جانے والے تمام روٹس پر سٹریٹ لائٹس بحال کرے گی جب کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژر میں ڈینگی سپرے بھی کیا جائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں