میپکوکے کھلاڑیوں نے قومی سطح پرکمپنی کانام روشن کیا،چیف ایگزیکٹوآفیسرکی فٹ بال میچ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات

منگل 24 نومبر 2020 19:08

میپکوکے کھلاڑیوں نے قومی سطح پرکمپنی کانام روشن کیا،چیف ایگزیکٹوآفیسرکی فٹ بال میچ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات
ملتان ۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کمپنی کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارااثاثہ ہیں۔ میپکو کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے قومی سطح پر اپنے بہترین اور شاندارکھیل سے جگہ بنائی ہے ہم ان کھلاڑیوں کی بھرپو رحوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں 41واں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کھلا ڑیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ میپکو فٹبال ٹیم کے کپتان محمد اشفاق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو جیتنے والی ٹرافی پیش کی جس پر سی ای او نے کپتان اور ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقراررکھیں اورادارے کا نام روشن کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

میپکو سپورٹس کمیٹی کے صدر انجینئر میاں محمد انور، نائب صدر وقاص مسعود چغتائی، سیکرٹری رانا محمد تنویر، سپورٹس آفیسرمیپکو شرافت علی نے کہا کہ کچاکھوہ میں منعقد ہ41ویں آل پاکستان جاوید خان وردگ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2020 میں میپکو سمیت ملک بھرسے 30ٹیموں نے شرکت کی جس میں میپکو فٹبال ٹیم نے ٹورنامنٹ جیتا۔ اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل شفیق الحسن، جنرل منیجر آپریشن طارق محمود بٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن رانا محمد ایوب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں