قومی ہاکی چیمپئن شپ 2020میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے میپکوکے کھلاڑیوں کے لئے نقدانعامات کااعلان

منگل 24 نومبر 2020 23:07

قومی ہاکی چیمپئن شپ 2020میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے میپکوکے کھلاڑیوں کے لئے نقدانعامات کااعلان
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) : چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے قومی ہاکی چیمپئن شپ 2020میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تین میپکو کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

66ویں نیشنل چیمپئن شپ میں واپڈا ہاکی ٹیم کی طرف سے میپکو کے تین کھلاڑیوں راناعبدالوحید، علیم عثمان اور مہیب اللہ نے حصہ لیااور چیمپئن شپ جیت کر میپکو، واپڈا اور ملک کا نام روشن کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا عبدالوحید کو 50ہزارروپے اور علیم عثمان، مہیب اللہ کو 25،25ہزارروپے دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں