ملتان میں رات گئے کار ریسنگ کا مقابلہ ، ویڈیو وائرل

ہفتہ 9 جنوری 2021 14:48

ملتان میں رات گئے کار ریسنگ کا مقابلہ ، ویڈیو وائرل
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) ملتان میں رات گئے کار ریسنگ کا مقابلہ ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان کے بوسن روڈ پر نوجوان کار ریسرز نے ریس لگائی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھند میں کار سوار نوجوانوں نے میٹروروٹ کے متوازی روڈ پر ریس لگائی۔

(جاری ہے)

نوجوان کار ریسرز کی جانب سے 4 کلومیٹر طویل ٹریک پر ریس لگائی گئی۔اس حوالے سے سٹی ٹریفک آفیسر ایس پی ظفر بزدار نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریس شرکا اور آرگنائزر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں