چھٹی تھل جیپ ریلی2021ء کا آغاز ،شائقین کی بہت بڑی تعداد صحرائے تھل میں امڈ آئی

جمعرات 25 نومبر 2021 23:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء)چھٹی تھل جیپ ریلی2021ء کا آغاز ہوتے ہی شائقین کی بہت بڑی تعداد صحرائے تھل میں امڈ آئی،عوام کی بڑی تعداد نے رنگ بر نگی اور فراٹے بھرتی ہوئی مختلف اقسام کی گاڑیوں میںبڑی دلچسپی سے دیکھا۔گزشتہ روز صحرائے تھل میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

جیپ ریلی کے حوالے سے سب سے پہلے گاڑیوں کی ٹیکنیکل انسپکشن کا کام کیا گیا اس کے بعد کھلاڑیوں اور ان کے نیوی گیٹرز کا میڈیکل ٹیسٹ ہوا اور ان کی فٹنس چیک کی گئی۔

اس کے بعد گاڑیوں کو نمبرزالاٹ کیے گئے۔صحرائے تھل میں تھل جیپ ریلی کے پروگرامز شروع ہوتے ہی شائقین کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی۔عوام نے رنگ بر نگی اور فراٹے بھرتی ہوئی مختلف اقسام کی گاڑیوں میںدلچسپی لی اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں