پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شفٹ ہونے کے باعث انتظامات شروع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ سیریز 8جون سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، رپورٹ

ہفتہ 28 مئی 2022 15:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شفٹ ہونے کے باعث انتظامات شروع کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ٹیموں کی آ مد اسٹیڈیم آ نے جانے والے روٹ ہوٹل کی سکیورٹی سمیت دیگر آمور کو حتمی شکل دی گئی ،شائقین کیلئے شٹل سروس کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ سیریز 8جون سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہوگی جس کیلئے سکیورٹی پلان سمیت دیگر انتظامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں