ْبارش کاکوئی امکان نہیں ،خشک اورسردموسم آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا‘ ترجمان محکمہ موسمیات

پیر 17 دسمبر 2018 19:32

ملتان ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ملتان اورگردنواح میں ابھی بارش کاکوئی امکان نہیں خشک اور سرد موسم آئندہ ہفتے کے دوران بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں اضافے کاامکان ہے۔سوموار کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.1 اورکم سے کم 5.4ریکارڈکیاگیا۔ صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 85فیصد اورشام 5بجے 39فیصدتھا۔آج منگل کے روزملتان میں سورج صبح 7بجکر03منٹ پرطلوع اورشام 5بجکر18منٹ پرغروب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں