ملتان میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا، محکمہ موسمیات

گردآلودہوائوں کے چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:08

ملتان ۔20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا جبکہ گردآلودہوائوں کے چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعة المبارک ملتان کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36.3اور کم سے کم27.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ہوا میں نمی کاتناسب صبح آ ٹھ بجے 74فیصد اور شام پانچ بجے 54 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں