بلاول بھٹو کے سینٹرل پنجاب میں داخل ہوتے ہی پارٹی پوزیشن بہتر ہو جائے گی ، ملک مشتاق اعوان

پیپلز پارٹی نہ تو ووٹ کا تقدس پامال نہ ہی اداروں کیساتھ لڑائی کرنے والی جماعت ہے،کہ جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، پی پی پی رہنماء

اتوار 8 جولائی 2018 20:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2018ء) بلاول بھٹو کے سینٹرل پنجاب میں داخل ہوتے ہی پارٹی پوزیشن بہتر ہو جائے گئی ۔پیپلز پارٹی نہ تو ووٹ کا تقدس پامال کرنے والی اور نہ ہی اداروں کیساتھ لڑائی کرنے والی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء ملک مشتاق اعوان نے مریدکے میں اپنی صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار تنویر شاہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور ہمیشہ جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے یہاں سے پی پی پی واضع سیٹیں حاصل کرئے گی عمران خان جو کہ یو ٹرن کے بادشاہ ہیں نے جھوٹ کی سیاست کو اپنا اوڑھنا بنا لیا ہے اور جنوبی پنجاب کو ایک الگ صوبہ بنانے کا جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے الگ صوبے کا نعرہ لگایا تھا اور یہی نعرہ وہ جیت کر صحیح ثابت کرے گی ۔مشتاق اعوان نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ نوٹوں کی بجائے ورکرز کو اہمیت دی ہے ۔بلاول بھٹو 13جولائی سے کو شیخوپورہ سے اپنی انتخابی مہم کا اغاز کریں گے اور ایک بار پھر شیخوپورہ پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ بنے گا ۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتا ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں