مرید کی: مسلح افراد کی فائرنگ ،ایس ایچ او ڈرائیوراور محافظ سمیت جاں بحق

منگل 6 نومبر 2018 17:39

مرید کی: مسلح افراد کی فائرنگ ،ایس ایچ او ڈرائیوراور محافظ سمیت جاں بحق
مرید کے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) شیخوپورہ مریدکے جی ٹی روڈ پر نامعلوم کار اور موٹر سائکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے لاہور پولیس کا انسپکٹر زاہد پہلوان اپنے گن مین اسلم اور ڈرائیور پپو سمیت جاں بحق ،حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے دشمنی کا شاخسانہ قرار دیدیابتایا جاتا ہے کہ لاہور پولیس میں بطور انسپکٹر ایس ایچ او تعینات انسپکٹر زاہد پہلوان اپنے گن مین اسلم اور ڈرائیور پپو کے ہمراہ مریدکے محلہ احمد پورہ جی ٹی روڈ گھر کے باہر پہنچا ہی تھا کہ پہلے سے گھات لگائے لگائے کار سوار موٹر سائکل سوار مسلح ملزموں نے اندھا دھند فائیرنگ کردی جسکے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے انسپکٹر زاہد پہلوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا گن مین اور ڈرائیور موقع پر جانبحق ہوگئے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شدید زخمی انسپکٹر زاہد پہلوان کو مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے لاہور منتقل کیا گیا جو راستہ میں خون زیادہ بہہ جانے سے جاں بحق ہوگئے ڈاکٹرز کے مطابق انسپکٹر زاہد پہلوان کو نو گولیاں لگیں بازو کو چھو کر دل میں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی پولیس کے مطابق انسپکٹر زاہد پہلوان کی خاور بٹ گروپ جوکہ مریدکے قزافی پارک کا رہائیشی ہے سے عرصہ پانچ سات سال سے دشمنی چلی آرہی ہے اس دشمنی میں انسکٹر زاہد پہلوان کا بھتیجا اور دیگر تین افراد قتل ہوچکے ییں خاور بٹ گروپ مفرور ہے اور اشتہاری ہے پولیس اس ضمن میں خاور بٹ گروپ کے مکان بھی مسمار کر چکی ہے پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں