مریدکے ،تیز رفتار ٹیوٹا وین دھند کے باعث ٹرک کیساتھ ٹکرا گئی،3 افراد زخمی

پیر 31 دسمبر 2018 15:30

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) کالاشاہ کاکو موٹروے پل کے پاس تیز رفتار ٹیوٹا وین دھند کے باعث ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی،حادثے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق ٹیوٹا وین سیالکوٹ سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ کالاشاہ کاکو موٹروے پل کے نیچے دھند میں نظر نہ آنے کے باعث ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے ٹیوٹا وین میں سوار 3 مسافر زخمی ہو گئے۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 مریدکے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں