ن) لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کو ترجیح دی ،حکومت سے عوام جو توقعات کر رہے تھے وہ پوری نہیں ہوئیں ‘رانا تنویر حسین

عمران خان کی خارجہ پالیسی اور دنیا کے ساتھ تعلقات سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں ،ہمارے جو عالمی دنیا کے ساتھ تعلقات تھے ان میں اب کمی آ چکی ہے حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام نظر آرہی ہے ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 جنوری 2019 16:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کشکول پکڑے بھیک مانگنے والی حکومت جن ممالک سے امداد ملنے کے دعوے کر رہی ہے وہ معاہدے میاں نواز شریف نے کئے تھے ،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کو ترجیح دی عمران خان حکومت سے عوام جو توقعات کر رہے تھے وہ پوری نہیں ہوئیں عمران خان کی خارجہ پالیسی اور دنیا کے ساتھ تعلقات سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے جو عالمی دنیا کے ساتھ تعلقات تھے ان میں اب کمی آ چکی ہے حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام نظر آرہی ہے ۔

مریدکے میں اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو اور سینئر صحافی آغا محسن رضا سے ان کے بھائی اور بھاوج کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ اسلامی ممالک سے بالخصوص سعودی عر ب سے جو امداد اور سی پیک سمیت جو امداد پیکیج کی باتیں کی جا رہی ہیں وہ میاں نواز شریف کے دور میں معاہدے ہو چکے تھے ان پر عمل درآمد ہونا باقی تھا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن حکومت کو گرانا نہیں چاہتی آصف علی زرداری ان کی حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور عوام کو سڑکوں پر لانے کی باتیں ان کا اپنا فلسفہ ہے انہوں نے کہا میاںنواز شریف این آر او کو ٹھکرا چکے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن نے این آر او مانگا ہی نہیں ، آج این آر او کی باتیںکرنے والے حکمران خود پریشان ہیں کیونکہ ان سے ملک سنبھالا ہی نہیں جا رہا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد پر حکومت کو ملکی سا لمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ امریکہ جب بھی مطلب ہوتا ہے پاکستان کو استعمال کرتا ہے انہوں نے کہا پاکستان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے افغانستان میں امن ہو اور بھارت سمیت خطہ کے دیگر ممالک سے تعلقات بہتر ہوں لیکن ہمیشہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کروائی اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم کیا پاکستان ایک انچ بھی کشمیر کے ایشو پر پیچھے نہ ہو انہوںنے کہا موجودہ سیاسی صورتحال اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھا ہونے سے ایک دم تبدیل ہو گئی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ حکومت کے اتحادی بھی پریشان ہیں کیونکہ حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتماد پر بھی پورا نہیں اتر سکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ساہیوال میں چار افراد کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہلاکت حکومت پر بہت بڑا امتحان آگیا ہے کہ اصل حقائق سامنے لائے اور اگر وہ مقابلہ جعلی ہے اور بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں تو قصوروار افراد کو سرعام سزا دی جائے انہوں نے کہا جن بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ قتل کر دیئے جائیں ان کی کیفیت کیا ہو گی میں سمجھتا ہوں کہ پنجاب حکومت کے وزیر اعلیٰ اور وہ وزراء جو ساہیوال سانحہ پر جھوٹی بیان بازی کرتے رہے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے جب رانا تنویر حسین سے مسلم لیگ ن کی مستقبل کی سیاست میں چوہدری نثار کے کردار پر بات کی گئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا چوہدری نثار کو چھوڑو یار ان پر پھرکسی وقت بات ہو جائے گی اس وقت ملک خطرات میں گرا ہوا ہے مہنگائی کا طوفان موجودہ حکومت کا قوم کو تحفہ ہے اس کو ترجیح دینا چاہئے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں