عمران خان کی یوٹرن پالیسی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،رانا تنویرحسین

1 تمام اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ پر متفق ہیں اور نااہل حکومت کو چلتا کرنے کے لیے پوری جدوجہد کریں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

م مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) قومی اسمبلی میں پی اے سی کے چئیرمین، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہے کہ عمران خان کی یوٹرن پالیسی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہی. تمام اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ پر متفق ہیں اور نااہل حکومت کو چلتا کرنے کے لیے پوری جدوجہد کریں گی.

رچنا ٹاؤن میں لیگی رہنما رانا عبدالستار کی طرف سے ظہرانہ کے بعد ایم پی اے میاں عبدالروف، سابق تحصیل ناظم رانا انوارالحق، رانا طاہر، رانا وسیم، رانا عبدالمجید، ملک ندیم چوہان، سابق چیئرمین میاں مشتاق، کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پانچ سال تک دن رات احتجاج کرنے والی جماعت پہلے احتجاج پر ہی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہی ہے اور دھمکیوں کے ذریعے کے اپوزیشن جماعتوں کو ڈرایا جا رہا ہی.

اگر مارچ کے شرکائ کے خلاف طاقت استعمال کی گئی تو گلی گلی دما دم مست قلندر ہوگا. قیادت کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوسکتیں. رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرکے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والی نااہل حکومت کو مزید وقت دینا ملک کو صدیوں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے اس موقع پر وائس چیئرمین زمان بھلہ، امین باجوہ، رانا غلام مصطفیٰ، اخلاق شاہ سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں �

(جاری ہے)

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں