مریدکے ‘مختلف بازاروں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار شہریوں پر وحشیانہ تشدد

جمعرات 24 ستمبر 2020 08:41

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) مریدکے شہر کے مختلف بازاروں میں ڈاکووں کی لوٹ مار شہریوں پر وحشیانہ تشدد اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے لاکھوں روپے کی نقدی زیورات موبائل فونز لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مریدکے سروس بازار ریل بازار مین بازار شیخاں محلہ گلشن ظفر میں چار موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے درجن سے زائد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور موبائل فونز سے محروم کردیا ڈاکووں کے تشدد سے ایک ہوٹل کا کھانا پکانے والا نوجوان بے ہوش ہوگیا جبکہ بنگلہ روڈ پر ایک تاجر کے گھر سے نو لاکھ روپے کا سمان زیورات لے گئے ریل بازارمیں سیکیورٹی گارڈ سے ڈاکووں کی فائیرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو محلہ شیخاں تک گلیوں بازاروں میں جاری رہا ڈاکو ایک موٹر سائکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف احتجاج کرتے بتایا پولیس ون فائیو پر متعدد بار اطلاع کی گئی مگر پولیس نہ پہنچی واضع رہے کہ مریدکے شہر میں جرائم کی اس قدر بری صورتحال ہے تھانہ کے مین گیٹ سے چار موٹر سائکلیں چوری ہوچکی ہیں اس سلسلہ میں جب مریدکے سٹی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ایس ایچ او نے بتایا وہ آج ہی تعینات ہوئے ہیں ڈاکووں کی چھوڑی گئی موٹر سائکل تحویل میں لے لی ہے جلد ڈاکووں تک پہنچ جائیں گے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں