جن لوگوں کے پرانے تعلقات ہیں وہ ججز اور عسکری قیادت سے ملتے رہتے ہیں ‘رانا تنویر حسین

نواز شریف کی سرجری ہونی ہے جو کرونا کی وجہ سے لیٹ ہوئی علاج کے فوری بعد وہ وطن واپس آجائیں گے

اتوار 27 ستمبر 2020 18:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے جن لوگوں کے پرانے تعلقات ہیں وہ ججز اور عسکری قیادت سے ملتے رہتے ہیں لیگی رہنما کی ملاقات بھی انکے چالیس سال کے تعلق کا تسلسل تھی تاہم میاں نواز شریف کا بیان آچکا آئندہ کوئی بھی انفرادی طور نہیں ملے گا، سکیورٹی یا اہم کسی قومی ایشو پر ملاقات کرنا ہوگی تو وہ پارٹی کی اجازت سے مشروط ہوگی ۔

سٹی پریس کلب مریدکے کے وفد اللہ رکھا عامل رانا جعفر سے اپنے فارم ہائوس پر گفتگو کرتے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے ملٹی پل ایشو ہیں صوبائی وزیر صحت بھی کہہ چکی ہیںمیاں نواز شریف کی رپورٹس درست تھیں اب حکومتی ارکان میاں نواز شریف کے خطاب پر تنقید کریں تو ایسا بھی نہیں ہے میاں نواز شریف بول نہ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سرجری ہونی ہے جو کرونا کی وجہ سے لیٹ ہوئی میاں نواز شریف علاج کے فوری بعد وطن واپس آجائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی حکومت کیخلاف تحریک شروع ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کوئی بھی تحریک چلے اسکی قیادت پہلے پکڑ لی جاتی ہے حکومت جتنی مرضی گرفتاریاں کرلے تحریک نہیں رکے گی ۔انہوں نے کہا کشمیر کاز پر حکومت ناکام ہوچکی ہے اسے مشورہ دیا تھا کہ ڈپلومیٹک طریقہ اختیار کیا جائے دنیا میں وفود بھیجے جائیں یو این میں چین ملائشیا ترکی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں مگر افسوس حکومت نے عمل نہ کیا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں