اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کے مختلف شادی ہالز پر چھاپے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک شادی ہال سیل

اتوار 27 ستمبر 2020 18:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے عرفان انور اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے مختلف جگہوں اور شادی ہالز پر چھاپے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شادی ہال سیل پانچ کو وارننگ جی ٹی روڈ اور ریلوے روڈ پڑے گندگی کے ڈھیر بھی ختم کروادئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رائے محمد منشا نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر شادی ہالز اور صفائی کا انتظام چیک کیا چھاپوں کے دوران کارونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک شادی ہال سیل کردیا جبکہ پانچ شادی ہالز کو وارننگ دی اسکے علاوہ جی ٹی روڈ اور ریلوے روڈ پر پڑے ایک عرصہ سے گندگی کے ڈھیر تجاوزات ختم کروادیں جس پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کی تعریف کرتے ریل بازار مین بازار مدینہ مارکیٹ سے بھی تجاوزات ختم کرانے کا مطالبہ کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا مریدکے شہر کی عوام باشعور ہے چند لوگ ہیں جو گندگی پھیلاتے ہیں انہیں چاہئے ایسا نہ کریں اسی طرح شادی ہالز مالکان اور سکولوں کی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں انہیں کوئی تنگ نہیں کرے گا گندگی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں