ملکہ کوہسار مری میں روڈ کا برا حال ہے

مری کی تباہی کا زمہ دار کون ہے مری کے مقامی افراد انتظامیہ یا منتخب حکومت ؟۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 جون 2021 11:59

ملکہ کوہسار مری میں روڈ کا برا حال ہے
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد بلال عباسی) مری کے حالات کا زمہ دار کوئی بھی ہو لیکن یہ تمام صورت حال مری کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے مری کے ساتھ جتنا ظلم اس دور میں کیا گیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی پہاڑوں اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج لیکن منتخب قیادت کی پر اصرار خاموشی سے یہ بات واضع ہو گئی ہے کہ وہ لینٹر مافیا اور قبضہ مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس کے زمہ دار محکموں کے افسران اور اہلکار مال بنانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ وزیراعلی عثمان بزدار جنہیں شاید یہ بھی پتہ نہیں کہ مری پنجاب کا واحد سیاحتی مرکز ہے جس کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے ہنگم تعمیرات کے زریعے تباہ کیا جا رہا ہے لیکن حکومت وقت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے.مری کی عوام نے بھی اس پر چپ سہ رکھی ہے جو لمحہ فکریہ ہے.اور سب سے بڑھ کر مستقبل میں مری کی خوبصورتی کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے.

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں