آئندہ کالائحہ طے کرنے کیلئے پی ڈی ایم کا اجلاس 6دسمبر کو ہو رہاہے ‘ رانا تنویر حسین

ْ جسٹس (ر)ثاقب نثار غیر قانونی طریقہ کار سے کام کرتے رہے ہیں ‘چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی

پیر 29 نومبر 2021 16:32

آئندہ کالائحہ طے کرنے کیلئے پی ڈی ایم کا اجلاس 6دسمبر کو ہو رہاہے ‘ رانا تنویر حسین
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء رانا تنویر حسین نے کہا ہے جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیان پر ہم آخری حد تک جاسکتے ہیں ،دنیا کو پہلے ہی علم ہے ان کا رویہ کیسا تھا ۔

(جاری ہے)

مریدکے میں اپنے فارم ہائوس پر مسلم لیگ (ن)کے ضلعی نائب صدر چوہدری خضر ریحان سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری انتظار بھلر اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)ثاقب نثار غیر قانونی طریقہ کار سے کام کرتے رہے ہیں ،ان کا ویڈیو بیان بڑا ثبوت ہے اس کو ثابت کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے ،ان کا رویہ ان کا کنڈکٹ سب کچھ لوگوںکے سامنے ہے ۔

جسٹس (ر)ثاقب نثار کو جواب اور حساب تو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا انشااللہ عام انتخابات 2022ء میںہوں گے ،حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے پی ڈی ایم کا اجلاس چھ دسمبر کو ہورہا ہے ،ایسے فیصلے کریں گے جس سے عمران خان سے چھٹکارا حاصل ہوجائے ۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی الگ جماعت ہے مگر اس کا اور پی ڈی ایم کا ہدف حکومت سے نجات حاصل کرنا ہی ہے ۔انہوں نے کہا چیئرمین نیب کو7دسمبر کو طلب کیا گیا ہے ،سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں