فیکٹری مالک کو قرآنی آیات کا الزام لگاکر زندہ جلانے والے 16ملزمان 9سال بعد ورثا کی طرف سے معافی ملنے پر رہا

بدھ 8 دسمبر 2021 14:47

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) شیخوپورہ روڈ کی فیکٹری کے مالک کو قرآنی آیات کا الزام لگاکر زندہ جلانے والے 16ملزمان کو 9سال بعد ورثا کی طرف سے معافی ملنے پر رہا کردیا گیا ،تمام سزائے موت کے منتظر تھے ۔

(جاری ہے)

نوسال قبل مریدکے شیخوپورہ روڈ کی ایک چمڑہ فیکٹری کے مالک منیب کو فیکٹری ملازمین اور قریبی آبادی کے لوگوں نے قرآنی آیات کی بے حرمتی کا الزام لگاکر زندہ جلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے بعد سو سے زائد افراد کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ،جس میں سے 16افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی ۔9سال بعد ورثا کی طرف سے معافی ملنے پر گرفتار سزائے موت کے منتظر 16افراد کو رہا کردیا گیا ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں