روک سکو تو روک لو ،جلد نواز شریف علاج مکمل کرواکر پاکستان تشریف لانے والے ہیں‘ رانا تنویر حسین

حکومت کو لانگ مارچ کا بخار چڑھنا شروع ہوچکا ہے ،مارچ تک بڑے بخار میں تبدیل ہوجائیگا‘ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی

اتوار 26 دسمبر 2021 17:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں اور پاکستان ان کا وطن ہے اس لئے وہ جب چاہیںپاکستان آسکتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقتدار کی الٹ گنتی شروع ہوچکی ہے جس کا آغاز ضمنی انتخابات اور خیبر پختونخواہ سے ہوا ہے ،اب حکومت کو لانگ مارچ کا بخار چڑھنا شروع ہوچکا ہے جو مارچ تک بڑے بخار میں تبدیل ہوجائے گا ،جب پور ے ملک سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے تو حکومت کو گھر بھیج کر واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری ،معیشت کی تباہی اورپاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی ،اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والی حکومت سن لے اب اسے کوئی این آر او نہیں ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت کے کئی وزرا ء اور ارکان و اتحادی پریشان ہیں کہ اگلے انتخابات میں کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے ،حکومت کی اتحادی جماعتوں سے کہتے ہیں ابھی وقت ہے سوچ لیں وگرنہ ایسا نہ ہو عوام کا ہاتھ اور عمران خان کے ساتھ چلنے والوں کا گریبان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں روک سکو تو روک لو بہت جلد میاں نواز شریف علاج مکمل کرواکر پاکستان تشریف لانے والے ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں