پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف جماعت اسلامی کاجی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28 مئی 2022 16:05

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف جماعت اسلامی مریدکے کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین پیٹرول اورمہنگائی کیخلاف مختلف نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے حکومت کو کوستے رہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنما راناظہیر بابر نے خطاب کرتے کہا کہ موجودہ حکومت اور عمران حکومت میں کوئی فرق نہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اورحکمران اقتدار کے مزے لے رہے ہیں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کے جن کو طاقت دی گئی ہے جو غریب عوام کو نگل جائے گا اب بجلی مہنگی کی جائے گی ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں