مریدکے ‘چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی

منگل 28 جون 2022 17:20

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) مریدکے میں چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے نعش سیکھم نہر میں پھینک دی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مریدکے شیخوپورہ روڈ کی سیکھم نہر کنارے سے ایک چودہ سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش ملی ہے جسے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی لڑکی کے جسم پر ایک نشان بھی ہے جو گولی کا لگتا ہے جبکہ لڑکی نے براون رنگ کی قمیض اور کالے رنگ کی شلوار پہن رکھی ہے ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں