ْمریدکے ‘بااثر چوہدری کا چھ بچوں کے محنت کش باپ پر وحشیانہ تشدد ،گولیاں مار کر قتل کردیا

جمعرات 30 جون 2022 15:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) مریدکے کی آبادی فتح پوری میں بااثر چوہدری کا چھ بچوں کے محنت کش باپ پر سرعام بازار میں وحشیانہ تشدد ،گولیاں مار کر قتل کردیا ۔بتایاگیا ہے کہ گائوں فتح پوری کا رہائشی بااثر چوہدری ضیغم چٹھہ نے معمولی بات پر پہلے چھ بچوں کے باپ محنت کش عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر گائوں کے چوراہے پر لاکر سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

محنت کش کے قتل کے خلاف دیہاتیوں نے زبردست احتجاج کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ادھرصدر پولیس کے مطابق ملزم کے گھر چھاپہ مارا مگر گرفتاری عمل میں نہ آسکی جسکی تلاش جاری ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے محنت کش کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے چند روز قبل ملزم ضیغم چٹھہ کو پولیس نے دو ساتھیوں سمیت ناجائز اسلحہ پر گرفتار کیا تھا جسکا ملزم کو شق تھا کہ اسے عمران اور قمر نامی افراد نے مخبری کرکے پکڑایا جسکی وجہ سے ملزم نے محنت کش عمران کو قتل کیا تاہم اصل حقائق پولیس تفتیش میں سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں