شیخوپورہ‘ آئل ٹینکر نے ایک سائیکل سوار سمیت 3 راہگیروں کو کچل ڈالا‘حادثے میں 2افراد موقع پر جاں بحق

پیر 14 اکتوبر 2019 13:51

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) مریدکے بھٹی تکہ شاپ جی ٹی روڑ مریدکے پر آئل ٹینکر نے ایک سائیکل سوار سمیت 3 راہگیروں کو کچل ڈالا‘حادثے میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئیریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا" تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں پولیس کے حوالے کر دیںاتفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر لاہور سے گوجرانوالہ کی طرف جا رہا تھا کہ ڈرائیور کے سونے کیوجہ سے آئل ٹینکر پیدل راہگیروں اور سائیکل سوار پر چڑھ گیا جس سے سائیکل سوار اور 1 راہگیر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 پیدل را ہگیر زخمی ہو گئی- زخمیوں کو فورا" ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا-

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں