مریدکے‘نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ساٹھ سالہ شخص جاںبحق

بدھ 16 جون 2021 15:35

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) مریدکے کی سرحدی آبادی نارنگ منڈی مین روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ساٹھ سالہ شخص جاںبحق ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے سرکل کی آبادی نارنگ منڈی کا رہائشی ساٹھ سالہ بس کنڈیکٹر محمد انور گھر سے صبح کی سیر کو نکلا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مار ڈالا اور فرار ہوگئے نارنگ پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ ساجدہ بی بی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چند ماہ قبل مقتول کے داماد عبدالمنان نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا تھا جسکی وجہ سے وہ جیل میں ہے بیٹی کے قتل کا مقتول انور مدعی تھا اس کے گھر والوں نے شک کیا ہے جیل میں رہ کر انکے داماد عبدلمنان نے انور کو قتل کروایا ہے تفتیش شروع کردی ہے ۔ادھر مریدکے شیخوپورہ روڈ پر تھانہ صدر کی آبادی چھولیانوالہ میں دو موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مشروب ساز کمپنی کے ڈرائیور طیب کو گولیاں ماردیں اور فرار ہوگئے طیب کے پاس تین لاکھ روپے کا کیش تھا جو بچ گیا طیب کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مریدکے صدر پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں