مدینہ کی ریاست میں ایسا نہیں ہوتا غریب دو وقت کی روٹی کو ترس جائے ‘ حاجی حنیف طیب

بدھ 1 ستمبر 2021 15:57

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے مدینہ کی ریاست میں ایسا نہیں ہوتا کہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس جائے اور حکمران عیش و عشرت کی زندگی بسر کریں ۔

(جاری ہے)

مریدکے میں جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما ممتاز عالم دین حافظ احمد عبدالستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے انہوںنے کہا کہ کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے کہ ایک وزیر ادویات کے نام پر اربوں روپے لوٹ مارکرکے پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنادیا جائے ،مغربی یلغار سے پاکستان کے اسلامی معاشرہ کو تباہ کیا جارہا ہے جسے ہم سب نے مل کر روکنا ہے ،اس سلسلہ میں ہم نے علما ء مشائخ اور قانون دانوں سے مشورے کئے ہیں اور جلد عدالت سے بھی رجوع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں