مرید کے ،ْ خواتین نے گدھوں کو زہر کھلا کر ہلاک کرکے کھالیں اتارنے والے گروہ کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی

پیر 13 فروری 2017 13:21

مرید کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) خواتین نے گدھوں کو زہر کھلا کر ہلاک کرکے کھالیں اتارنے والے گروہ کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔ بتایا گیا ہے غلام نبی عرف نومی وغیرہ پر مشتمل گروہ کاغذ چننے کی آڑ میں گدھوں کو زہر کھلا کر ہلاک کرتا۔ بعد ازاں خود ہی رکشہ لے کر وہاں پہنچ جاتا کہ ہمیں مردہ گدھے کو ٹھکانے لگا آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے روز بھی تین ملزمان نے تھانہ صدر کے علاقہ محلہ ظفر پارک میں ریڑھی بان شوکت علی کے گدھے کو زہر کھلایا اور موقع سے غائب ہو گئے۔ کچھ دیر بعد دوبارہ موقع پر پہنچ کر مردہ گدھے کو ٹھکانے لگانے کی پیش کش کی جس پر خواتین نے انہیں پہچان لیا اور قابو کرکے ان کی چھترول کر دی ،ْدو افراد موقع سے فرار ہوگئے ،ْ غلام نبی عرف نومی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں