مریدکے،تحصیل بھر میں یو م آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام سرکاری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین بھٹی

بدھ 8 اگست 2018 19:56

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے طارق حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں یو م آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام سرکاری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنے قومی دن کو منانے کی تاریخ رقم کریں گے۔ اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)محمد شہزاد، محکمہ سوشل ویلفیئر کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مس نازیہ ممتاز، تحصیلدارشرجیل فاروقی ، نائب تحصیلدار شاہد منظور، چیف آفیسر بلدیہ مریدکے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مریدکے مس فاطمہ بتول سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مریدکے نے کہا کہ14اگست کا دن مسلمانان برصغیر کی آزادی کا دن ہے جسے ہمارے لاکھوں بہن بھائیوںنے اپنے خون کی قربانی دے کر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس دن کو شاندار انداز میں منانے کے لیے تمام سرکاری عمارتوںپر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور تحصیل آفس میں بہترین مشترکہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو پرفارمنس کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ تقریب میں شامل بچوں کو تعریفی اسناد اور خصوصی شیلڈوں سے نواز ا جائے گا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین بھٹی نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مریدکے فاطمہ بتول اور محکمہ جنگلات کے افسران کے ہمراہ پنجاب غلہ منڈی مریدکے میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کو آگے بڑھایا۔

انہوںنے ہدائت کہ ذیادہ سے ذیادہ تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارات میں پودے لگائے جائیں اور ان اداروں کے سربراہان کو ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جائے تا کہ شجر کاری مہم کے حقیقی مقاصد حاصل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں