مریدکے، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق

بدھ 8 اگست 2018 23:28

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پہلا حادثہ جی ٹی روڈ کچے کوٹھے کے قریب پیش آیا جہاںکیری ڈبہ کی ٹکر سے مقامی رہائشی70 سالہ عبد الستار سڑک کراس کرنے کے دوران جاں بحق ہو گیا۔حادثہ کے بعد کیری ڈبہ ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ مانانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور مزد ا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور خاتون45سالہ آصفہ زوجہ محمد نعیم جاں بحق جبکہ اس کا بارہ سالہ بیٹا عمر اور دس سالہ حمزہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122ٹیم نے قریبی ہسپتال پہنچا دیا۔ اسی حادثہ کے دوران مانانوالہ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار ابرار کے بھی جاںبحق ہونے کی اطلاع ہے جو مذکورہ کار کے ساتھ جا ٹکرایا تھا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں