مریدکے ،کاٹن کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

جمعرات 9 اگست 2018 18:46

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) منوٹیکسٹائل مل مریدکے میں کاٹن کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق منو ٹیکسٹائل کے کاٹن کے گودام میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مریدکے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی سے گودام کے اندر آگ کومزید پھیلنے سے روک دیا اور ساتھ والے گودام کو محفوظ کر لیا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں