مریدکے ‘دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ایک ہی خاندان کے 5افراد زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:33

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مریدکے تھانہ صدر کے نواحی گائوں ننگل ساہداں میں دو گروپوں یعقوب گروپ اور محمد حسین کی درینہ دشمنی کا شاخسانہ یعقوب گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد حسین گروپ کے ایک ہی خاندان کے 5افراد کو ذخمی کر دیازخمیوں میں محمد حسین کے دوبیٹوں اعجاذ ہمایوں پوتہ فہد بیٹی فرحت اور بہو ثمینہ کو ذخمی کردیا مسلح افرد نے فائرنگ اس وقت کی جب اہل خانہ گھر کے ساتھ اپنے ڈیرے پربیٹھے ہوے تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں کے مابین دشمنی کاآغاز 15 سال قبل ہوا محمد حسین گروپ نے فائرنگ کرکے یعقوب کے بھائی اور پولیس ملازم کو قتل کردیا تھا 5سال قبل محمد حسین گروپ کے ایک شخص پٹو کو مخالفین نے قتل کر دیاتھا ۔دریں اثنا خاندان نے بتایا کہ صدر پولیس دو گھنٹے تاخیر سے جاے وقوعہ پر پہنچی دو خواتین سمیت چار افراد کو ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق اس نے دونوں گروپوں کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں