مریدکی:خونی یو ٹرن پر ایک اور جوان زندگی کی بازی ہار گیا

گاڑی مالک ویرانے میں کھڑی کر کے فرار ہو گیا ،پولیس کامقدمہ درج کرنے سے صاف انکار

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) خونی یو ٹرن پر ایک اور جوان زندگی کی بازی ہار گیا ۔گاڑی مالک ویرانے میں کھڑی کر کے فرار ہو گیا ،پولیس کامقدمہ درج کرنے سے صاف انکار۔بتایا گیا ہے کہ رحمانیہ کالونی کا رہائشی 16سالہ اویس جاوید مد رسہ سے قرآن کو حفظ کرنے کی تعلیم حاصل کر کے گھر واپس آ رہا تھا کہ مریدکے کا واحد یو ٹرن جسے خونی موڑ کہا جاتا ہے سے سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار لینڈ کروزر AFR/018اسلام آباد نمبری گاڑی نے ٹکر مار دی اور بعد میں رکشہ کو اور اس کے بعد کار سے ٹکڑا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں اویس موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا اور رکشہ میں سوار تین افراد زخمی ہو گیجنہیں مقامی ہسپتال سے مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔لینڈ کروزر کے مالک نے گاڑی کو ہجویری آٹو مارکیٹ کے ویرانے میں کھڑی کی اور فرار ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق لینڈ کروزر والا مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا اور اوور سپیڈ کی وجہ سے گاڑی کنٹرول نہیں ہو رہی تھی اس نے پہلے نوجوان کو کچلا بعد میں رکشہ کو ٹکر مار دی جو الٹ گیا پھر ایک کار سے ٹکرا گیا ۔مقامی پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لی ہے اور مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کر رہی ہے ۔ سید سجادالحسن شیرازی

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں