مریدکے،ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو پھول دیتے ہوئے انکاری پر نوجوان دلبر داشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں

جمعرات 14 فروری 2019 21:36

مریدکے،ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو پھول دیتے ہوئے انکاری پر نوجوان دلبر داشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء)ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو پھول دیتے ہوئے انکاری پر نوجوان دلبر داشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں ،حالت تشویشناک ،تحصیل ہسپتال مریدکے منتقل ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مریدکے کی نواحی آبادی راوی ریان کے 18سالہ نوجوان مدثر نے ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو پھول دیا جس پر لڑکی نے پھول لینے سے انکا ر کر دیا ۔دلبرداشتہ ہو کر مدثر نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلی گولیاں نگل لیں جس کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپا ل منتقل کر دیا جہاں پر نوجوان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں