سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے کام آیا ‘سینیٹر ساجد میر

ہفتہ 16 فروری 2019 19:17

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آنے پر اھلا و سھلا مرحبا کہتے ہیں ، پاکستان معاشی بدحالی کے دہانے پر کھڑا ہے ایسے میں سعودی عرب کا تعاون پاکستان پر انکا احسان ہے، سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے ، قدرتی آفات ہوں یا غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں بحران زدہ دونوں صورتوں میں سعودی عرب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ معاشی طورپر پاکستان آئی سی یو وارڈ میں ہے اس وقت سعودی عرب کی معاونت زندگی موت کی کشمکش میں پاکستان کیلئے آکسیجن سے کم اہمیت کی حامل نہیں ہے۔ آج بھی حکومت کی ٹیم میں وہ لوگ موجود ہے جو اپنی باری آنے پر پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ ہمیں کسی کے کام آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کے اٹیمی قوت بننے پر سب سے زیادہ خوشی سعودی عرب کو ہی ہوئی تھی اور اس نے پاکستان کو بڑی مقدار میں مفت پٹرول دیا تھا۔ ہم اپنے محسن کو نہ بھلاسکتے ہیں اور نہ بھولیں گے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں