مریدکے،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مقتول کے سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں ،چند روز بعد شادی تھی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:17

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) شہر کی آبادی اقبال پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ، مقتول کے سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں ،مقتول کی چند روز بعد شادی تھی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے محلہ اقبال پارک میں رہائش پزیر نوجوان نجم شاہ گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائیرنگ کرکے نجم شاہ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے مقتول کے گھر والوں کے مطابق انکی کسی سے دشمنی نہ ہے چند روز بعد مقتول کی شادی تھی جبکہ پولیس کے مطابق مقتول نجم شاہ نے پہلے بھی شادی کی ہوئی تھی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی دوسری شادی چند روز بعد کرنے والا تھا قتل کی وجہ جلد معلوم ہوجائے گی تاہم نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں