مریدکے، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،100کے قریب مقدمات درج

،مزید20کے قریب بجلی چوروںکیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواست دائر

پیر 4 مارچ 2019 20:42

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2019ء) چیف لیسکو واپڈامجاہد پرویز چٹھہ کے حکم پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،100کے قریب مقدمات درج ،مزید20کے قریب بجلی چوروںکیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواست دائر،لاکھوں روپے کے ڈیٹکشن بل ڈال دیئے گئے ،متعدد بجلی چور کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔تفصیل کے مطابق ایس ای شیخوپورہ کی ہدایت پر ایکسئن مریدکے اعجاز احمد اور ایس ڈی او کینال پارک عدیل رفیق کی زیر نگرانی میں مختلف دیہات داوکے ،جلال ٹاون ،کھٹیالہ ورکاں،سیکھم ،مبارک آباد ،کھانہ لبانہ ،چھولیانوالہ ،شیخوپورہ بیداد ہ جامکے بھٹیاں وغیرہ میں چھاپہ مارکردرجنوں بجلی چوروں کی دوڑیں لگوا دیں ،بیسیوںمقامات سے کنڈ ے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کی تاریں اور میٹر اتار کر بجلی کاٹ دی گئی اورمتعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کر دیں گئیں،قبل ازیں بھی مزکورہ افیسران نے 100کے قریب بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر وا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ڈی اوعدیل رفیق نے اپنی ٹیم میٹر انسپکٹر طارق کمبوہ ، ایل ایس اکمل گجر،ایل ایس محمد عاشق ،ایل ایم منظورشیخ ،چوہدری یونس ایل ایم ،زوہیب اے ایل ایم،کے ہمراہ متحدہ پریس کلب مریدکے کے عہدیداران چیئرمین سید قاسم علی شاہ ،چیئرمین سپریم کونسل سید سجاد الحسن شیرازی ،صدر شیخ ساجد علی ،جنرل سیکرٹری میاں سعادت علی،وائس چیئرمین شیخ محمد عباس ،سینئر نائب صدر حاجی کبیر اشرف،سید طاہر بخاری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری صفر ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ڈیڈ ڈیفالٹر سے ہزاروں روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے مزید چند دنوں میں لائن لاسزمیں کمی آئے گی۔

انہوںنے مزید کہا کہ بجلی چورقومی مجرم ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں