مریدکے:ڈی پی او شیخوپرہ عمران کشور کا کھلی کچہری کا انعقاد

شہریوں کے مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے

جمعہ 8 مارچ 2019 20:02

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2019ء) ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور کاتھانہ نارنگ منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں کے مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پرعوامی مسائل کے حل کے لئے ضلع بھرمیں کھلی کچہریاں لگا جائیں گی ۔ڈی پی او شیخوپورہ نے کہاکہ شہریوں کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے قانون کی نظرمیں سب برابرہیں کسی کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیںکی جائے گی۔

شہریوں کوان کی دہلیزپربغیرکسی دباو کے انصاف فراہم کیا جائے گا۔ڈاکووں ،چوروں ،رسہ گیر ،ٹاوٹ مافیا ،قبضہ گروپ کی ضلع بھرمیں کوئی جگہ نہیں ہے یا یہ لوگ اپنا ٹھکانہ بدل لیں یا پھر یہ غیر اخلاقی کام چھوڑ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور رشوت خوری کرنے والے پولیس ملازمین کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی فیروزوالہ خالد ڈار،ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی رفیع اللہ نیازی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے رائے عبدالحمید،ایس ایچ اوتھانہ صدر حبیب اللہ اپل و دیگر پولیس ملازمین موجود تھے۔

ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور نے عوام ،پولیس دوستی پر مزیدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے تمام پولیس آفیسران و دیگر ملازمین کو چاہیے کہ وہ عوام کے ساتھ تعاون کریں جس سے جرائم میںکمی واقع ہو گی ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں