مریدکے، مرضی کی جگہ پر شادی نہ کرنے پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 11 اپریل 2019 22:27

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) مرضی کی جگہ پر شادی نہ کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول کی چھوٹی بہن کی شادی دو روز بعد بڑے بھائی کی مرضی سے ہو رہی تھی جس پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر گولیاں چلا دیں جن کی زد میں آکر شادی شدہ بہن موت کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ حدوکے کے رہائشی علی رضا نامی نوجوان کی چھوٹی بہن اقراء کی شادی بڑے بھائی کی مرضی سے طے پائی مگر علی رضا اس رشتے پر راضی نہ تھا۔

دو روز بعد اقراء بی بی کی شادی تھی جس پر علی رضا اپنے بڑے بھائی کو مزا چکھانے کے لیے دوستوں کے ہمراہ اپنے گھر آیا بڑے بھائی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ۔ ملزم کی شادی شدہ بہن رضیہ بی بی بھائی کو بچانے کے لیے آگے بڑی اور گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ شادی والا گھر اچانک ماتم کدہ بننے کے باعث علاقہ بھری میں افسردگی چھا گئی۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں