مریدکے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، 16عطائیوں کے کلینک سربمہر

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:38

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، سولہ عطائیوں کے کلینک سربمہر ، ناجائز بچوں کی خرید و فروخت کرنے والے گروہ کا ایک اور سینٹر پکڑا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر منیر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل مریدکے ڈاکٹر محمد یونس نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مریدکے ، نارنگ منڈی ، کالا شاہ کاکو ، شیخوپورہ روڈ اور نارووال روڈ پر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر سولہ عطائیوں کے کلینک سربمہر کر دیئے جبکہ پرانا نارنگ روڈ پر ایک نجی ہسپتال میں قائم کیا گیا ناجائز بچوں کی خرید و فروخت کا ایک اور سنٹر پکڑ لیا سینٹر میں مزید مریض خواتین کو ریسکیو 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا ڈاکٹر محمد یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عطائیت کی آڑ میں اور نشہ آور ادویات کے نام پر عوام میں موت فروخت کرنے والے افراد کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں