مریدکے، تیز رفتار ٹرک نے تین موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکوں کو کچل ڈالا ایک نوجوان جاںبحق ، دو زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2019 23:02

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے تین موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کامونکی کا رہائشی ایک نوجوان جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئی. بتایا گیا ہے کہ کامونکی کا رہائشی 17سالہ اسد لاہور میں کام کرتا تھا.

(جاری ہے)

ہفتہ وار تعطیل کے باعث لاہور کے رہائشی اس کے دو دوست اسے موٹر سائیکل کے ذریعے کامونکی چھوڑنے جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر نیشنل بنک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجے میں درمیان میں بیٹھا اسد ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کے دوست زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے پہنچا دیا گیا ہی.

ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا. پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں